ابنا: روس نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں کا اسعتمال سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے ایک خاص گروپ کے ہاتھوں ہوا ہے ۔ روسیا الیوم انٹر نیٹ ویب سائٹ کے حوالے سے العالم نے رپورٹ دی ہے کہ روس کے ایک باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات و معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھیجا جانے والا خاص گروپ اردن کے راستے شام میں داخل ہوا تھا اور یہ گروپ لواء الاسلام نامی گروہ کے دائرے میں شام میں سرگرم ہے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی یہ وحشیانہ کاروائی بھی اسی گروہ نے انجام دی ہے ۔ واضح رہے کہ روس کے حکام نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ 21 اگست 2013 میں دمشق کے مضافاتی علاقے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک اشتعال انگیز کاروائی تھی اور یہ کاروائی شام کے مخالف گروہوں کی ہی جانب سے انجام دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469549
روس نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں کا اسعتمال سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے ایک خاص گروپ کے ہاتھوں ہوا ہے ۔